خبریں

جشن آزادی منانے کے لئے ہنزہ میں‌تیاریاں‌مکمل، 14 اگست کو ڈی سی کی قیادت میں‌ریلی نکالی جائے گی

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)ہنزہ یوم آزادی پاکستان نہایت جوش خروش کے ساتھ منایاکے لئے تیاریاں مکمل ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) اصغر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یوم پاکستان سرکاری و نجی سطح پر منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد میں ہوگی۔ صبح سویرے پرچم کشائی کی رسم  ادا کی جائے گی۔ ہنزہ پولیس کا دستہ پرچم کو سلامی دے گا۔

مرکزی تقریب کے اختتام کے بعد ڈی سی ہنزہ کی زیر قیادت یوم پاکستان کے حوالے سے ریلی بھی نکالی جائیگی۔اجلاس میں کہا کہ مرکزی تقریب کے علاوہ ضلع بھی کے سرکاری سکولوں میں بھی پرچم کشائی کی رسم ادا کرنے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گاجبکہ 14اگست کی صبح ہنزہ بھر کے سرکاری عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button