خبریںماحول

گلگت : بسین میں گھر پر چھاپہ مارخور کا10کلو گوشت برآمد، ملزمان فرار

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر / SDMگلگت نوید احمد کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس نے بسین کوٹ محلہ کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مارخور کا10کلو گوشت برآمد کر لیا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ریجنل فارسٹ آفیسر محکمہ وائلڈ لائف کی نشاندہی اور اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر سیکٹر مجسٹریٹ محمد عباس نے بسین کوٹ محلہ کے ایک گھر سے نایاب مارخور کا گوشت برآمد کرکے ریجنل فارسٹ آفیسر کے حوالہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر مارخور کا گوشت موقع پر نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئیں چھاپے کی اطلاع پر دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے محکمہ وائلڈ لائف نے بسین تھانے میں مارخور کی غیر قانونی شکار کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button