خبریں

داریل اور تانگیر میں‌ ہزاروں افراد نے آزادی ریلی میں‌شرکت کی، تمام مطلوب ملزمان حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزرا حیدر خان اور عمران وکیل کی قیادت میں ہزاروں افراد کی داریل اور تانگیر سے شتیال تک ریلی ۔ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن گوہر نفیس اسسٹنٹ کمشنر اسامہ مجید چیمہ ، پاک فوج کے آفیسران و اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں کو لیکر داریل پھوگچ اور تانگیر جگلوٹ پہنچے ۔عوام کا فقیدالمثال استقبال جرگے کو حوالہ کی گئی سہولت کاروں کی فہرست میں مطلوب ملزمان تمام افراد صبح چودہ اگست سے باقاعدہ حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق دیامر میں گذشتہ دنوں سکولوں کو جلائے جانے کے واقعے کے بعد حکومت کی طرف سے دیامر جرگے کو واقعے میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کی فہرست فراہم کر دی گئی تھی جس کے بعد بروز پیر داریل سے صوبائی وزیر حیدر خان کی قیادت میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی رحمت خالق سمیت ہزاروں افراد جبکہ تانگیر سے صوبائی وزیر عمران وکیل کی قیادت میں ہزاروں لوگ شتیال کے مقام پر پہنچے ۔شتیال کے مقام پر ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن گوہر نفیس اور اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اسامہ مجید چیمہ سمیت پاک فوج کے آفیسران و اہلکاروں ، پولیس اور ایف سی اہلکاروں کا فقیدالمثال استقبال کر کے لے جایا گیا ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن گوہر نفیس اور اسسٹنٹ کمشنر عمر چیمہ نے شہید پولیس اہلکار عارف حسین کے گھر جا کر تعزیت بھی کیا قبل ازیں داریل اور تانگیر میں قومی سطح کے الگ الگ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے داریل اور تانگیر سے منتخب ممبران اسمبلی و وزیر جنگلات عمران وکیل اور وزیر اکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان سابق سپیکر جی بی اسمبلی ملک مسکین سابق پارلیمانی لیڈر جی بی اسمبلی رحمت خالق و دیگر کہا کہ داریل تانگیر کے عوام حکومتی اداروں کے ساتھ ہیں۔وہ عناصر جو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے ملک دشمنوں قوتوں کے اشاروں پہ علاقے کا امن سبوتاژ کرانا چاہتے ہیں۔حکومت انکے گرد گیرا تنگ کر کے کیفر کردار تک پہنچائے گی۔عمائدین داریل تانگیر کا گرنیڈ جرگہ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی فراہم کردہ لسٹ کو جرگہ کے ذریعے رضاکارانہ طور پہ گرفتاری دینے پر مجبور کرینگے اور جو لوگ گرفتاری نہیں دینگے ان کے حوالے سے ہم حکومت کو واضح بتا دینگے بیشک ان کی گرفتاری بذریعہ آپریشن کیا جائے ۔زرائع کے مطابق داریل اور تانگیر جرگے کو جو فہرست دی گئی ہے ان میں ملزمان اور سہولت کاروں کی تعداد تینتیس ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button