تعلیم

قراقرم یونیورسٹی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی نتیجہ 53.18فیصد

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتیجہ مجموعی طور پر 53.18فیصد رہا۔

نتائج کے مطابق پری انجینئرنگ گروپ میں گائیڈر پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج دینور گلگت کے عرفان علی نے 1100میں سے 976نمبرات لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جبکہ اسی کالج کے طالبعلم عاشق حسین نے 902نمبر لیکر دوسری پوزیشن اور بوائز ڈگری کالج سکردو کے طالبعلم محمد اسحق نے 862نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پری میڈیکل گروپ میں گلوبل ہائرسیکنڈری سکول اینڈ ڈگری کالج دینور گلگت کی طالبہ ثریا مصطفی نے 946نمبرلیکر پہلی ، اسی کالج کی طالبہ فرحین علی اور طلعت بتول نے 919اور 892نمبر لیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلیں۔

سائنس جنرل گروپ میں سرسید احمد خان ہائرسیکنڈری سکول گلگت کے عدنان علی 865نمبرات کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج علی آباد ہنزہ کے ذیشان عباس 808نمبرات کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج وویمن گلگت کی طالبہ شافعہ 803نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔

کامرس گروپ میں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کی کرشمہ 872نمبر لیکر پہلی، دی گلگت کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس گلگت کی عطیہ بی بی 858نمبر لیکر دوسری اور ہنزہ لیڈر کالج علی آباد ہنزہ کے حامد رحیمداد 840نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہے۔ آرٹس گروپ میں ایف جی گرلز ڈگری کالج سکردو کی شکیلہ 850نمبر کے ساتھ پہلی، اسی کالج کی حاجرہ بتول 825نمبر کے ساتھ دوسری اور ایف جی بوائز ڈگری کالج سکردو کے اکبر علی 821نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

ان امتحانات میں کل 4865طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ جن میں سے 2587طلباء کامیاب قرار پائے۔ ضلع گلگت کا مجموعی نتیجہ 58.26فیصد، ضلع سکردو کا 52.65، ضلع دیامر کا 36.89، ضلع غذر کا 48.89، ضلع گانچھے کا 31.67، اور ضلع استور کا مجموعی نتیجہ 45.61فیصد رہے۔ ان امتحانا ت میں 2210لڑکے اور 2655لڑکیاں شریک ہوئے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے امتحانا ت میں پوزیشن لینے والوں سمیت کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ کامیابی کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button