عوامی مسائل

شگر میں‌دو گاوں سیلاب سے شدید متاثر، آٹھ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے

شگر(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین،ایس پی ضیاء اللہ،ممبر اسمبلی عمران ندیم ،مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری اور ایکسین شگر ارشاد حسین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔گذشتہ رات  شدید سیلاب نے گاؤں کی حفاظت کیلئے بنائے گئے پشتے توڑ کر تباہی مچادی۔ آٹھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ درجنوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی اور کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں، جبکہ سینکڑوں جانور سیلاب کے ملبے میں دب گئے۔اورمتعدد افراد بے گھرہوگئے۔

سیلاب کی وجہ سے وجہ سے دو گاوں شوپا ور غوروکھور زیر آب آگئے۔ لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی۔

ڈپٹی کمشنر شگر کی جانب سے بے گھر ہونے افراد میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ اور علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے تباہ چینل اور واٹر سپلائی نظام بحال کرینگے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے روک تھام کیلئے اقدامات بھی کرینگے۔انہوں نے مستقبل میں بہتر نظام کیلئے مقامی افارد پر مشتمل کمیٹی تقشکی دی ہے جوکہ سیلاب سے ممکنہ روک تھام کیلئے اقدامات کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button