اہم ترین

لیفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد اور ان کے ساتھی را کے لئے کام کررہے ہیں، صوبائی وزیرابراہیم ثنائی کا الزام

سکردو (رجب علی قمر ) وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ جنرل ( ر ) امجد شعیب اور ان کے ساتھی را کے لئے کام کرتا ہے موصوف جب فو ج میں تھا تو بھی را کے لئے کام کرتا تھا وہ گلگت بلتستان میں را کی سرگرمیوں کو مزید تیز اور بڑی کاروائی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ہم ثابت کرکے دکھائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ جی بی اویرنس فورم اور انجمن تاجران کو آئینی حقوق کے نام پر مظاہرے کرن کے لئے بھاری پیسے دیئے گئے کراچی ،لاہور اور سکردو میں کنونشن اسی سلسلے کی کڑ ی تھی جس کے لئے بلتستان سے موومنٹ چلائی گئی۔ بلال زبیری ،غلام حسین اطہر اور آغا علی رضوی کو مخصوص ایجنڈے کے تحت تحریک کا حصہ بنایا گیا۔ ٹیکس اور آئینی حقوق کے نام پر ڈرامہ رچانے والے آج جنرل (ر) شعیب کے بیان پر کیوں خاموش ہیں؟
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں کے لئے قانون لاگو ہوتا ہے لیکن دیگر اداروں کو فری ہینڈ دیا جاتا ہے ملکی سلامتی کے نام پر غیر قانونی کام کیا جاتا ہے پاکستان بنتے وقت کوئی آرمی یا انٹیلی جنس کا تصور نہیں تھا گلگت بلتستان کی جنگ آزاد ی بھی خطے کے عوام نے اپنی زور بازو سے آزاد کیا کسی آرمی یا اداروں کا کوئی تصور تک نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ میںبلتستان سے روزگار کے سلسلے میں مقیم لوگوں کو واپس لا یا گیا تو علاقے میں مزید غربت بڑھ جائے گی اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافتی برادری اور سوشل میڈیا ہمیشہ آگ لگاتی ہے اور مثبت سوچ کا تصور تک نہیں صحافی بلیک میلنگ کرتے ہیں اور کسی کی کمزوری کا فائدہ اُٹھا لیتے ہیں عوامی نمائندوں کی کوئی عز ت نہیں سرکاری آفیسران کو اعلیٰ سمجھا جاتا ہے صحافی برادری اور عوام بے حس ہوچکی ہے ججز کی بھاری آمدنی ہے 20 ،20 پولیس کی سیکورٹی اور بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود فیصلے بھی نہیں کرتے اخباروں میں ہر جگہ ہمیں گالیاں پڑتی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button