شعر و ادب

ادبی و سماجی تنظیم ‘فکر’ کے زیر اہتمام سکردو میں‌ جشن آزادی محفل مشاعرہ کا انعقاد

سکردو(پ۔ر) ادبی و سماجی تنظیم فکر سوشل فورم اور مرکزی انجمن تاجران سکردو کے زیر اہتمام جشن آزادی محفل مشاعرہ سکردو میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کے معروف شعرا نے شرکت کی۔ معروف علمی و ادبی شخصیت سابق صدر بلتستان بار کونسل بشارت ایڈووکیٹ نے مشاعرے کی صدارت کی جبکہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان اور صدر بزم علم و فن میر اسلم سحر مہمانان خصوصی تھے۔ صدر پریس کلب سکردو قاسم بٹ اور صدر انجمن تاجران غلام حسین اطہر نے اس تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب میں شریک شعرا نے وطن عزیز کے حضور منظم نذرانہ ہائے عقیدت پیش کیں جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کی محبت سے یہاں کے باسیوں کے دل لب ریز ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے 1948 میں اپنی مدد آپ کے جذبہ کے تحت ڈوگروں سے جنگ کی اور اپنے علاقے کو آزاد کر لیا۔ حسن اتفاق کہ پاکستان کی آزادی کے ایک سال بعد سکردو میں بھی سبز ہلائی پرچم لہرایا گیا۔ مقررین نے علاقے میں ادبی فروغ کیلئے کام مسلسل کام کرنے پر فکر سوشل فورم کی خدمات کو سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button