تعلیم

چترال کی ہونہار بیٹی سفینہ احمد فل برائیٹ سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (امیر نایاب) چترال سے تعلق رکھنے والی سفینہ احمد نے فل برائیٹ سکالرشپ (Fulbright scholarship)حاصل کرلی ہے، سفینہ کا داخلہ امریکہ کے مشہور یونیورسٹی جیورج واشنگٹین یونیورسٹی (George Washington University) میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کمیونکیشن اینڈ مارکیٹنگ (Masters in Public Health Communication & Marketing) میں ہوئی ہے۔ سفینہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے خدمات انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سفینہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام اباد سے بزنس اڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔سفینہ احمد، احمد نظر کی بیٹی ہے جن کا تعلق اپر چترال کے گاوں کارگین سے ہے۔

سفینہ اس سال چترال سے منتخب ہونے والی واحد فل برائیٹ سکالر ہے۔ وہ چترال سے پہلی خاتون ٹی وی اینکر پرسن کے طور پر کام کرچکی ہے۔ سفینہ نے اپنی کامیابی اپنی اور اپنے والدیں کی بھرپور محنت اور دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button