خبریں

گلگت بلتستان میں بے گھر و بے اسراء خواتین کے لیے دارلامان بنانے، مدارس کے طلبہ کو فنی تعلیم دینے کا فیصلہ

گلگت (پریس ریلیز) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے زیر صدارت سولہویں سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، عوامی فلاح وبہبود کے سلسلے میں دوررس فیصلے کیے گئے

ان فیصلوں میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے زیر فہرست ہیں:

۱) سرکاری فرائض کے سلسلے میں فوت اور شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے” سرکاری مدد پیکج” کو ترجیحی بنیادوں پر ضرورت مندجانشین تک جلد از جلد پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

۲) سرکاری ملازمین کے محکمانہ ترقی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے محکمانہ ترقیاتی بورڈ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گلگت بلتستان کے سرکاری افسران کی ترقی بروقت عمل میں لائی جاسکے۔

۳) صوبائی افسران کے ” سروس رولز” کو پیشہ ورانہ بنیادوں پر سروس سٹرکچر کے قواعد و ضوابط کے ماہرین کے ذریعے ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

۴) انتہاپسندی کی روک تھام ،عوام کی فلاح و بہبود اور حکومت اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کے لیے سماجی بہبود کے محکمے کو جامع پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔

۵) دینی مدارس کے طلبہ و طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنیاتی /تکنیکی تعلیم سے ہم آہنگ کرنے پرفیصلہ کیا گیا۔

۶) گلگت بلتستان میں بے گھر و بے اسراء خواتین کے لیے دارلامان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں سب سے پہلے گلگت شہر میں محکمہ داخلہ کی پہلے سے موجود عمارات میں سے ایک کو دارلامان میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

۷) گلگت میں خواتین کے لیے سرکاری طور پر ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

۸) گلگت بلتستان میں کئی برسوں سے بند صاف پانی کے فلٹر دوبارہ کارآمد حالت میں لانے اور گلگت بلتستان سول سیکریٹیریٹ کی عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

۹) سیکرٹریز کمیٹی کی میٹنگ کو ہر ماہ منعقد کر نے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام الناس کو درپیش مسائل کا جلد حل نکل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button