تعلیم

ڈپٹی ڈائریکٹرز کی بار بار تبدیلی سے نظام درست نہیں‌ہوسکتا، ظہیر عباس

شگر(نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء محمد ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ضلع شگر میں محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بار بار تبدیلی سے محکمہ تعلیم کا نظام درست نہیں ہوسکتا بلکہ نظام کی بہتری کیلئے شگر کے محکمہ ایجوکیشن کی سخت نگرانی کا ضرورت ہے۔جبکہ بعض ڈی ڈی اوز کی تبدیلی کے بغیر نظام تعلیم ٹھیک ہونا ناممکن ہے۔نوزائید ضلع میں اب تک چار ڈی ڈی ای کا تبادلہ ہوچکا ہے تاہم محکمہ تعلیم کا قبلہ درست نہ ہوسکا۔محکمہ تعلیم کے نظام کی خرابی میں سابق ڈی ڈی ایز اور سکولوں کی بعض ڈی ڈی او کا کردار ہے۔اور یہ ڈی ڈی اوز نظام تعلیم کی بہتری میں رکاوٹ ہے۔لہذا شگر کی سکولوں کی مونیٹرنگ نظام کو سخت کرنے اور چیک اینڈ بیلنس نظام کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سیرکیٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شگر میں محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے فیصلہ کن اقدامات کیا جائے اور خراب کارکردگی کے حامل اساتذہ اور ڈی ڈی اوز کو تبدیل کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button