کھیل

راما فیسٹیول اختتام پذیر، چلاس کی پولو ٹیم نے ایک بار پھر میدان مارلیا

استور ( سبخان سہیل ) گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میں منعقدہ تین روزہ فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔ فائنل مقابلے میں چلاس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد استور کو گیارہ  کے مقابلے میں سولا گول سے شکست دی۔ اس ایونٹ میں دیامر کی یہ مسلسل پانچویں جیت ہے۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن تھے۔ تقریب کے فائنل میں پولو میچ ،بژرا، نیزا بازی ،راسہ کشی کے میچز بھی کھلے گیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ضلع استور پوری دنیا میں سب سے خوبصورت ترین جگہ ہے اس کی خوبصورتی کو راما نے مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ ہم نے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے لیے ان تین سالوں بہتر اور سنجدہ اقدامات کیے ہیں گلگت بلتستان میں گزشتہ ستر سالوں میں اتنا کام نہیں ہوا ہے جیتنا ہم نے ان تین سالوں میں کیا ہے۔ استور ویلی روڈ کے فیز ون پر 33 ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ آج میں فیز 2 کے کام کے آغاز کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ استور ویلی روڈ کے لئے پہلے 66 کروڈ کا بجٹ رکھا گیا تھا ہماری حکومت نے اسے بڑھاکر ایک ارب کردیا ہے استور ویلی روڈ پر کسی قسم کی ناقص کام کو کسی صورت بردشت نہیں کیا جائے گا استور ویلی روڈ پر حو بھی کام غلط ہوگا اس کی تمام تر ذمہ داری اور پوچھ گچھ کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ سے ہوگی۔ کمشنر دیامر استور بیمار پروجیکٹس کو پایہ تکمل تک پہنچانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ماہ کے اندر اپریشن تھریٹر کو رن کیا جائے گا بہوشی کے ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث یہ مائنر اپریشن نہیں کیے جاتے تھے استور میں بہت جلد موبائیل ہسپتال یونٹ متعارف کرایا جائے گا یہ موبائل ہسپتال گاوں گاوں جاکر لوگوں کو صحت کی سہولیت فرہم کرئے گی ہم نے ان تین سالوں میں جو واعدے کیے تھے ان پر مکملاور عملی طور پر کام بھی کرائے ہیں ہمیں جھوٹ اور مہکاری کی سیاست نہیں آتی ہے تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں وزیر اعلی اور دیگر مہمانوں نے شرکا میں انعامات بھی تقسم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button