دیامر میں فروغ تعلیم کی راہ میںکوئی رکاوٹبرداشت نہیںکی جائے گی، آئی جی عباسی کا داریل میں اعلان
گلگت(پ ر)دیامر میں سو فیصدخواندگی کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس مقصد کی راہ میں کوئی رکاوٹ برادشت نہیں کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے دورہ داریل کے دوران علاقے کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے داریل میں طلباء و طالبات کے سکولوں کا بھی معائنہ کیا ،اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے ملے اور ان کی تعلیم میں دلچسپی دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ۔اساتذہ اور طلباء نے پولیس اور آرمی کے کردار کی تعریف کی ۔آئی جی پی دورہ داریل کے دوران پولیس آفیسران سے بھی ملے ،مختلف پکٹس کا معائنہ کیا اور آرمی و پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔ثناء اللہ عباسی نے علاقے کے عمائدین کے قیام امن کیلئے تعاون پر ان کے کردار کو سراہا۔