خبریں

گلگت اسکردو روڑ عالمی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے، ٹنلز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں، شہزادہ حسین مقپون

شگر(عابدشگری)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی شہزادہ حسین مقپون نے کہا ہے گلگت سکردو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے۔اور روڈ کو مزید 12فٹ چوڑا کیا جائے گا جس کے بعد روڈ کی چوڑائی 52فٹ ہوگی۔روڈ پرخطرات والی جگوں پر موجو دتمام ٹنلز بھی بحال رکھے ہوئے ہیں جس سے خطرات کم سے کم ہونگے۔ اس روڈ کی تکمیل کے بعد سکردو سے گلگت تک سفر محفوظ ہوگا، اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔

معاون خصوصی  نے مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری کے ہمراہ شگر گلاب پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی انہوں نے متاثرین کی مطالبات اور مسائل سنے۔

اس موقع پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیلاب سے متاثرہ افراد کے بارے میں کافی فکر مندہے اور وہ خود جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اور بحالی کی کاموں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ افراد کیلئے پیکیج کا اعلان کرینگے۔میں وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر مسیلاب سے متاثرہ افرا د کی خبر گیری اور حالات کا جائزہ لینے آیا ہوں ۔ انشاء اللہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو زمینی حقائق اور لوگوں کے نقصانات کی تفصیل اور مطالبات پہنچاؤں گا۔جلد ہی ریلیف اور بحالی کا کام شروع کیا جائے۔انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے تمام وسائل برؤکار لایا جائے گا۔اور جلد تمام افراد اپنے گھروں میں ہونگے۔فوری طور متاثرہ افراد کی مطالبات کو مدنظر رکھتے فوری اور ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button