خبریں

کھرمنگ: حکمران جماعت ہیڈ کوارٹر مسئلے کو سلجھانے کی بجائے الجھانے میں مصروف

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) حکمران جماعت ہیڈ کوارٹر مسئلے کو سلجھانے کی بجائے آئے روز الجھا رہی ہیں ۔

حکومت کی جانب سے خالصہ سرکار کی تعریف میں ناکامی کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر کھرمنگ کی مشکلات بڑھانے کے لئے پلان بی کا نکشاف ہوا ہے جس میں گوہری کو ہیڈ کوارٹر بنا کر میونسپل ایریامیں قریبی علاقوں جن میں غاسینگ منٹھوکہ مادھوپور اور منٹھو کو نکال کر طولتی اور پاری کے علاقوں کو میونسپل ایریا میں شامل کرنے کی سازش جاری ہے جو نزدیکی علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی تعین کے لئے ہمیشہ سازشی عناصر نے سر اٹھایا ہے یہی وجہ ہے کی کھرمنگ ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے ضلع اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے

صوبیدار غلام محمد سرکردہ منٹھوکہ آخوند علی سرکردہ یونین کونسل کتی شو بابو رضا سرکردہ غاسینگ اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضلع میں سرکاری نوکریاں لسانی اور پارٹی بنیادوں پر تقسیم ہورہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے لئے بنجر زمینوں کو معاوضہ دئیے بغیر ہتھیانے کے فارمولے نے عوام کو ایک طرف اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن بے اختیار ممبران اسمبلی کے پاس اس حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر کے لئے اب میدانی علاقوں کے بجائے عوام کے زیر استعمال کھیتوں کو استعمال کرنے کے لئے فارمولے تیار کیا جا رہا ہے اس سے کھرمنگ کی عوام آئندہ چند سالوں میں ہی مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے آٖ غا محمد علی شاہ سابق رکن اسمبلی کی سربراہی میں ایک پروپوزل تیار کیا ہے جس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لئے منٹھوکہ پل سے طولتی مرکن تک مارک کیا ہے یوں اب تمام ضلعی دفاتر ان علاقوں کی عوام کی زیر استعمال کھیتوں پر ہی بنیں گے اگر ایسا ہوا تو مسئلہ مزید پیچیدہ ہوسکتا ہے عوامی حلقے نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مسلسل سازشوں اور عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے گوہری سے ملحق میدا ن پر جو نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا اس پر عمل در آمد کرکے متاثرین کو معاوضے یقینی بنائیں۔ دوسری جانب یونین کونسل کتی شو کے سرکردگان نے ضلع کھرمنگ کے ہیڈ کوارٹر میں مزید سازش کرنے پر ضلع کھرمنگ نامنظور کے تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button