کھیل

شگر وائیٹ نے کولڈ ڈیزرٹ پولو چیمپین شپ جیت لی

شگر(عابدشگری, سپورٹس نیوز )شگر وائیٹ نے شگر ریڈ کو ہراکرکولڈ ڈیزرٹ ریلی پولو چمپیئن شپ جیت لی۔جبکہ رسی کشی میں محکمہ صحت شگر نے محکمہ زراعت کو ہرا دیا۔ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے تقریبات کے سلسلے میں شاہی پولو گراؤنڈ میں پولو کا میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر ایس سی او سکرد کرنل انعام الحق اور ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین تھے۔پولوکا میچ شگر ریڈ اور وائیٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں شگر وائیٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3سے ریڈکو ہرادیا۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوے کمانڈنگ آفیسر ایس سی او سکردو کرنل انعام الحق نے کہا کہ ایس سی او گلگت بلتستان ضلع شگر میں پولو اور فٹ بال کے ایک بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی۔ نوجوانوں میں مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایس سی او اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایس سی او ضلع شگر اور سکردو میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے شگر میں ایک بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کھیل اور وزرش ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے ۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند جسم اور افراد اور صحت مند انہ جسم کیلئے صحت مندانہ سرگرمی اور ورزش لازمی ہے۔یہی صحت مندنوجوان پاکستان کی مستقبل ہے۔ہمیں ان سے بڑی توقعات وابستہ ہے۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کے میچ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button