خبریں

قیام امن کے لئے دیامر جرگہ کا کردار قابلِ‌تحسین ہے، ڈپٹی کمشنر دلدار احمد ملک

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا ہے کہ علاقے میں امن کیلئے دیامر جرگے کا کردار قابل تحسین ہے ۔ جرگے کے اراکین ، عمائدین و علمائے کرام کے مثبت کردار کی بدولت حالات بہتر ہوئے ۔ گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے بعد داریل تانگیر کے علمائے کرام ، عمائدین اور عوام نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے قانون کو مطلوب افراد گرفتار ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر دلدار احمد ملک نے جرگہ کے اراکین ملک مسکین ، امیر جان و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں حالیہ واقعہ کے بعد اہم کردار ادا کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ کے بعد اہلیان دیامر بالخصوص داریل تانگیر نے ثابت کیا کہ وہ شرپسندی کے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان دیامر بلخصوص داریل تانگیر جرگہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جرگہ نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے مسائل موقع پر حل ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جرگہ کے اراکین جس خلوص ہمدردی اور اپنائیت کے ساتھ علاقے میں دیرپا قیام امن سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں یقیناً یہ پورے خطے کے لئے مثال ہے ۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سابق سپیکر ملک محمد مسکین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کے ساتھ تعاون پاکستان کو ایک مضبوط و مستحکم ملک بنانے کیلئے کیا ہے ہم ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کرینگے ۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی امیرجان نے کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے املاک اور دیگر چیزوں کی حفاظت کریں ہم روز اول سے ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس کی بنیادی مقصد پاکستان کا استحکام ہے ہم اس ملک کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے مولانا عبدالشکور نے کہا کہ ہمارے اکابرین کی کاوشوں کی بدولت پاکستان قائم ہوا محمد علی جناح کو قائداعظم کا لقب ہمارے اکابرین نے دیا ہم ایک خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہوتا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے ساتھ عالم دین لکھا جاتا ہے جو زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے چلے آئے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کرتے رہینگے ۔اس موقع پر حکومت کو مطلوب دو افراد ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں جرگے نے پولیس کے حوالے کیا ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک شہید پولیس اہلکار عارف حسین کے گھر تعزیت کیا اس دوران اظہارخیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک نے کہا کہ شھادت کا رتبہ پانا ہی کامیابی ہے عارف حسین نے ملک و قوم کیلئے قربانی دیکر ہمیشہ امر ہو گئے قوم ہمیشہ ان کی قربانی کو یاد رکھے گی ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button