تعلیم

موسم گرما کی تعطیلات ختم، داریل سمیت دیامر بھر میں‌تدریسی عمل کا آغاز، پاک فوج کے جوانوں‌نے طلبہ کا استقبال کیا

چلاس (بیورورپورٹ) موسم گرما کی دو ماہ کی چھٹیوں کے بعد دیامر بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا۔ صبح سویرے ننھے بچے سکولوں میں پہنچ گئے ۔ اس موقع پر طلبا کی خوشی دیدنی اور دوبارہ سکول کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ادھر گزشتہ مہینے دہشت گردوں کی جانب سے جلائے گئے تعلیمی اداروں کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے اور ان اداروں میں بھی طلبہ و طالبات نے پڑھائی کیلئے حاضری دی ہے ۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر میں تباہ شدہ سکولوں کی تعمیر مکمل ہورہی ہے اور سکولوں کو فعال کرکے تدریسی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دیامر میں شرپسندی پر قابو پاکر ہنگامی بنیادوں پر تباہ شدہ سکولوں کی بحالی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے گرمائی تعطیلات ختم ہوتے ہی چلاس ہیڈ کوارٹر کے متعدد سکولوں کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی حاضری بھی چیک کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے گزشتہ ماہ جلائے گئے گرلز سکولوں کا بھی ویزٹ کیا اور گرمائی تعطیلات کے فورا بعد طلبہ و طالبات کا نئے عزم اور جوش و ولولے کے ساتھ سکول آنے پر طلبہ و طالبات کو شاباش دی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے کہا کہ دیامر کے عوام نے دہشت گردی کو شکست دی ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی کوشیشوں کی بدولت تباہ شدہ تمام سکولوں پر مرمتی کام جاری ہے ،اور متعدد سکول مکمل ہوچکے ہیں ۔

اس موقع پر گرلز پرائمری سکول رونئی کے طالبات نے بھی میڈیا سے بات چیت کی اور کہا کہ دہشت گرد ہمارے ہاتھ سے قلم اور کتاب نہیں چھین سکتے ہیں ،ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم پہلے سے مظبوط عزم کے ساتھ سکول آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی پر لعنت بھیجتے ہیں ،قلم اور کتاب سے رشتہ تا قیامت جاری رہیگا۔

داریل کے مختلف سکولوں میں پاک آرمی کی جانب سے سکول کے طلبہ کو ناشتہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دیامر گرینڈ امن جرگہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button