خبریں

سنکیانگ اور ہنزہ کے درمیان تاریخی دوستی پر فخر ہے، چائنیز وفد

ہنزہ ( اجلال حسین ) سنکیانگ اور ہنزہ کے درمیان نوسو ستر(970)سالوں سے دوستی ہے اور پاکستان کے چین سے دوستی ہوئے67سال گزرے۔ ہمارا مقصد سی پیک منصوبوں میں گلگت بلتستان کے عوام کےسوشل ویلفیر کے لیےکام کرنا ہے۔ صحت کا میدان ہو یا تعلیم یا دیگر اہم شعبے حکومت چین ہر ممکن مدد جاری رکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ایل ایس او التت کے زیر اہتمام التت چتق میں منعقدہ تقریب سے یانگ جامن کے زیر قیادت میں چائینز وفد نے کیا۔ اس موقع پرچین کی جانب سے سرکاری سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا افتتاح بھی کیا گیا۔

وفد نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پاکستان کے عوام کو بے شمار فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں کے عوام سے ہمیں دلی محبت ہے اور تقریباً960سالوں سے ہنزہ اور چین کی دوستی ہے، جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم کوشش کرینگے کہ صحت، تعلیم اور دیگر اہم عوامی مفاد کے منصوبوں پہ کام کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلستان میں سی پیک کے تحت 9منصوبوں پر کام جاری ہے اور مستقبل میں مختلف سنٹرز کا قیام ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے بارڈر کے دونوں اطراف ایک ہی کلچر کے لوگ بستے ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس سے قبل چائنیز وفد کو خنجراب بارڈ پہنچنے پر صوبائی وزیر پلاننگ اقبال حسن ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن(ر) سید علی اصغر اور ضلعی انتظامیہ کے دیگرافسران نے استقبال کیا۔ وفد نے سلک روٹ ڈرائی پورٹ میں پاک فوج کے ذیلی ادارہ ایف ڈبلیو او کو شاہراہ قراقرم کی مرمت اور بحالی کیلئے مشینری جبکہ سی پیک سکیور ٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے محکمہ پولیس گلگت بلتستان کو 50موٹر سائیکلز، 2سو بلٹ پروف جیکٹس اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کو جدید ہسپتال ایمبولنس دیدیا۔

التت چتق میں مہمانوں کے اعزاز میں روایتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ چائینہ کی مدد سے قائم کردہ گورنمنٹ مڈل سکول التت ، گورنمنٹ گرلز اور بوائز ہائی سکول سوست میں آئی ٹی سنٹرز کا بھی افتتاح بھی کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button