خبریں

روندو یونین آف جرنلسٹس کے قیام کا فیصلہ

روندو(خبر نگار خصوصی ) روندو کے عامل صحافیوں پر مشتمل ایک صحافتی تنظیم کاقیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے روندو یونین آف جر نیلسٹ میں قومی اور علاقائی صحافتی اداروں میں کام کر نے والے ہر عامل صحافی ممبر بن سکیں گے روندو یونین آف جرنیلسٹ کے قیام کا مقصد صحافیوں کے مسائل اور حقوق کے لئے کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی مسائل کے لئے عامل صحافیوں کے باہمی تعاون سے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا اور متعلقہ حکام کو علاقائی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے روندو کے تمام صحافیوں سے رابطے کے بعد روندو یونین آف جرنیلسٹ کا تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button