اسماعیلی سکاوٹس ایسوسی ایشن کے دستے نے این ایل آئی رجمنٹل سینٹر بونجی میںشہدا کے یادگار پر سلامی پیش کی
گلگت(پ ر)اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے زیر اہتمام اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن نے 6ستمبر یوم دفاع /شہدا کے موقع پر گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار پاک آرمی کے قابل فخر رجمنٹ NLIرجمنٹل سنٹر بونجی کے مقام پر یادگارشہیدا پہ پھول چڑھایا،سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر نعیم اللہ خان اور مشہور عالم دین اعتمادی فدا علی ایثاراور کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی.
اس موقعے پر فدا علی ایثار نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہیدا کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں اور مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والے شہیداکو سلام پیش کیا اور کہا کہ آج ہم یہاں سکھ کا سانس لے رہے ہیں تو یہ ان شہیدوں اور غازیوں کی مرہون منعت ہے اور میں پاکستان اور پاک فوج کی سلامتی کے لئے دعاکی گئی آخر میں کرنل افسر شاہ AQ NLIسنٹر نے تمام اسکاوٹس اور اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کا شکریہ ادا کیا ۔