تعلیم

قراقرم یونیورسٹی بیچلرز پروگرامز (پارٹ ون) کے نتائج کا اعلان، طالبات کی برتری برقرار

Postion Holders of BA Part - I
گلگت ( پ ر ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے بی ۔ اے ، بی ایس ایس اوربی کام پارٹ Iکے نتائج کا اعلان ۔طالبات بازی لے گئے۔ بی اے ، بی ایس سی پارٹ Iکا مجموعی نتیجہ 38.85فیصد رہاجبکہ بی کام پارٹ Iکا نتیجہ 55.88فیصد رہا ۔بی اے اور بی ایس سی پارٹ I کے امتحانات میں کل 3931امیدواروں نے حصہ لیا ۔ جن میں سے 1527امیدوار کامیاب ہوئے ۔ جبکہ بی کام پارٹ 1میں کل 238امیدواروں میں سے 133امیدوار کامیاب ہوئے ۔بی ۔ اے بی ۔ ایس سی پارٹ Iکے نتائج میں گلگت کا مجموعی نتیجہ 40.46، سکردو کا 37.04، دیامر کا 19.75، غذر کا 42.01،گانچھے کا 18.75، استور کا 33.08جبکہ ہنزہ نگر کا مجموعی نتیجہ 48.77فیصد رہا ۔ بی کام پارٹ Iمیں گلگت کا مجموعی نتیجہ 55.81، سکردو52.94، غذر 37.21جبکہ ہنزہ نگر کا مجموعی نتیجہ 73.47فیصد رہا ۔
بی ایس سی پارٹ Iمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی امارہ رضوان نے 300نمبروں کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت کی شمس النساء نے289نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی روبینہ عباس نے 286نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
بی اے پارٹ I میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو کی کنیز فاطمہ نے 314 نمبروں کے ساتھ پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت کی ردا نے 307نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت کی سانیہ معراج اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردوبشرا مریم نے 296نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
بی کام پارٹ Iمیں ہنزہ لیڈرز کالج علی آباد ہنزہ کے زیشان کریم نے 600نمبروں کے ساتھ پہلی ، کالج آف بزنس مینجمنٹ دنیور کے افشان بانو نے 585نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ کا لج آف بزنس مینجمنٹ دنیور کے فہمیہ وحید نے 578نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نتائج کا اعلان ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات امجد علی نے کی ۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مارک شیٹوں کے حصول کیلئے متعلقہ سنٹروں اور کالجوں سے رجوع کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button