خبریں

ہنزہ میں‌ یوم دفاع پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) شہید کی جو موت کی وہ قوم کی حیات ہے

یوم دفاع پاکستان ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بھی شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ ناصر آباد ہنزہ، گلمت، حسینی، غلکن وغیرہ میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ، شہداء اور غاذیوں کے فیملیز کے علاوہ پاک فوج کے جوانوں نے شہیدوں کی قبرستان پر حاضری دی جبکہ مقامی سکاوٹس نے شہیدوں کے مزار پر سلامی دی اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

دوسری جانب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد اور گلمت میں یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں پر علاقے کے عمائدین نے پاک فوج کے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین عقیدیت پیش کرتے ہوئے غازیوں ، شہداء کے لواحقین کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس موقع پر شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے پاک فوج سے سبکدوش ہو نے والے غازیوں، جنہوں نے سن1965,71اور کرگل کے جنگوں میں مملکت خدداد پاکستان کے بقا ء کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں، کی خدمات کو سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button