خبریں
جوانانِ نگر خاص نامی فلاحی تنظیم کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

نگر (ذوالفقار بیگ ) فلاحی تنظیم جوانان نگر خاص کے کابینہ کے نو منتخب ممبران نے و عہدادارن نے نگر خاص میں منعقد ایک پر وقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ صدر فلاحی تنظیم و سابق چیئر مین ضلع کونسل عبدالکریم نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔ کابینہ کے اراکین میں مرزا حسین نائب صدر ،سجاد شیرالیاٹ سینئر نائب صدر ،سابق چیئرمین یونین کونسل غلام حیدر نائب صدر،اسلام الدین نائب صدر ، محمد اخیان سکریٹری فنانس ،شاہد علی سکریٹری انفارمیشن ،سجاد حسین جمال جوائنٹ سکریٹری ، محمد عباس ڈپٹی سکریٹری انفارمیشن شامل ہیں کابینہ کے بعض عہداروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ تقریب حلف برداری میں جنرل سکریٹری فلاحی تنظیم عباس علی ، علمائے کرام کے علاؤہ عمائیدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت ۔