یاسین اے نے گوپس کو بُری طرح شکست دے کر پولو ٹارنامنٹ جیت لی

یاسین (سپورٹس نیوز ) یاسین میں سب ڈویژن سطح پر منعقدہ جشن بہاراں پولوکپ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ یاسین اے کے نام رہا ۔فائنل میچ میں یاسین اے نے 2کے مقابلے میں 14گول کرکے گوپس اے کو بری طرح شکست سے دوچارکیا۔ایک کھنٹے کے میچ میں یاسین اے نے مجموعی طور 14گول کیں جبکہ گوپس اے کے ٹیم صرف دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب تھے جبکہ دیگرمہمانوں میں (ر)کرنل محمدناصرخان ،اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان انسپکٹریاسین تھانہ وزیرلیاقت علی شامل تھے ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی راجہ جہانذیب نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں کھیلے جانے والی فیری سٹائل پولوایک منفرد کھیل ہے اس کھیل کو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے فیری سٹائل پولواس لیے پوری دنیامیں منفرد کھیل ہے کہ اس کھیل میں کوئی قانون نہیں یہاہی اس کھیل کا قانون ہے ۔انہوں نے یاسین میں پاکستان لیول کی ایک شاندار سٹیڈیم تعمیرکرنے کے علاوہ یاسین شاہی پولو گرونڈکو اپنے اے ڈی پی سے فوری طورپر مرمت کرنے کااعلان کیا ۔مہمان خصوصی اور دیگرمہمانوں نے فائنل میچ کے تمام کھیلاڑیوں کے علاوہ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مددفراہم کرنے والے افراد میں انعامات تقسیم کیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments