اہم ترین

قراقرم یونیورسٹی اور بروشسکی ریسرچ اکیڈمی مشترکہ طور پر علاقائی زبانوں کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد کریں‌گے

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور بروشسکی ریسرچ اکیڈمی کے زیراہتمام علاقائی زبانوں پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس 5اور 6نومبر کو منعقدہوگی۔ پہلی بین الاقوامی کانفرنس بابت احیائے علاقائی زبانیں منعقد کرانے کا فیصلہ KIUمیں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ اجلاس میں سابق کنٹرولر نیوز ریڈیو پاکستان غلام قادر بیگ، شعبہ ماڈرن لنگوئجز کی چیئرپرسن شمیم آراء شمس ، ثمینہ خان، ڈاکٹر تصور الرحیم بیگ، ڈاکٹر سرانجام بیگ، اکیڈمی کے ذمہ داران سلمان علی اور فداعلی شرکت کی۔ KIUکے شعبہ ماڈرن لنگوئجز اور بروشسکی ریسرچ اکیڈمی کے اشتراک سے منعقدہ اس پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں 20سے زائد مقامی، ملکی اور بین الاقوامی ماہرین لسانیات مختلف زبانوں پر تحقیقی مقالے پیش کریں گے اور قدیم انسانی تہذیب کی نمائندگی کرنے والی زبانوں شینا، بلتی، بروشسکی، وخی ، کھوار اور ڈھوماکی سمیت دیگر زبانوں کی ترقی و ترویج اور تحفظ سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کی جائینگی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہونگے۔ کانفرنس کے موقع پر بروشسکی ریسرچ اکیڈمی اور KIUکے اشتراک سے شائع شدہ بروشسکی اردو لغت کی تیسری ایڈیشن کا بھی افتتاح ہوگا۔ اس ڈکشنری میں 40ہزار سے زائد قدیم اور عصر حاضر میں استعمال ہونے والے بروشسکی الفاظ کا احاطہ کیا گیا ہے، جسے یونیسکو سمیت زبانوں اور تہذیب و تمدن کی حفاظت سے متعلق قومی و بین الاقوامی اداروں نے شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button