عوامی مسائل
سولڈ ویسٹ منیجمنٹ میںمعذور افراد کے لئے کوٹا مختص نہ کرنے پر احتجاج
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ سولڈ منیجمنٹ گلگت بلتستان میں خالی اسامیوں پر تقرریوں کیلئے جاری کردہ اشتہار میں معذور افراد کے لئے کوٹہ مختص نہ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ معذور افراد اس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معذور ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع دیامر کے صدر رفیع اللہ نائب صدر اقبال نصیر ،جنرل سیکرٹری مولانا جان شیر و دیگر نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی محکمے میں تقرری کیلئے اشتہار دیتے وقت معذور افراد کیلئے کوٹہ مختص کرنا لازمی ہے ۔ لیکن محکمہ سولڈ منیجمنٹ کی مشتہر کردہ اسامیوں میں معذور افراد کے کوٹے کا ذکر نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد اپنے حقوق کی سرعام خلاف ورزی پر ہر گز خاموش نہیں رہیں گے ۔ ایک ہفتے کے اندر معذور افراد کا کوٹہ مختص کر کے دوبارہ اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔۔۔۔