کالمز

بلتستان میں یوم دفاع پاکستان

رجب علی قمر

ملک بھر کی طرح بلند وبا لااور سنگلاخ چٹانوں کے بیچ میں بسنے والے بلتستان کے عوام نے بھی 6 ستمبر 1965 کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی جنگی کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن بڑے اہتمام کے ساتھ منایا گیا بلتستان کے چاروں اضلاع سکردو ،گانچھے ،شگر اور کھرمنگ میں قومی دفاعی دن کو عوام نے چار چاند لگا دیئے جوش اُبھارنے والی جنگی ترانوں اور ملی نغموں سے پورا بلتستان جاگ رہا تھا چپہ چپہ پاک فوج زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کی صدائیں بلند ہورہی تھی پہاڑوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداؤں اور غازیوں کی تصویریں جگہ جگہ آویزاں تھی قومی ہیروز کو سلام عقیدت اور سلوٹ پیش کیا گیا سکردو شہر میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب کا آغاز حمید گڑھ سے ریلی کی شکل میں شروع ہوا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ،سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان ،اراکین اسمبلی وانتظامی سربراہان اور عوام کی کثیر تعداد نے دفاعی واک ریلی میں شرکت کیں مرکزی تقریب نیو یادگار شہدا پر ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی پولیس کی چاک و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کیا جس کے بعد پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبا نے ریلی کی شکل میں پاکستان کاسبز ہلالی پرچم تھامے ،اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے یادگار شہدا پر پہنچے تقریب میں معرکہ کرگل ،65,71 اور کرگل وا ر کے ہیروزموجود تھے غازیوں نے جنگی مہارتوں اور ازلی دشمن بھارتی فوج کے ساتھ اپنی جنگی کارنامے بیان کئے اس دوران شرکاء پر رقت آمیز مناظر طاری ہوئے ہائی سکول نمبر1 اور دیگر سکولوں کے طلبا نے شہدا کے حضور سلام عقیدت پیش کیا تقریب می سرکاری و سول شخصیات کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کیں اور اپنے قومی شہدا کو زبردست خرا ج تحسین پیش کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج ،پولیس ،رینجرز اور یگر ملک کے رکھولوں کے ذمہ دار پاسبانوں پر فخر ہے جتنی ہماری فو ج اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کی اس دھرتی کے لئے بے شمار قربانیا ں ہے اتنا ہی پاکستانی عوام نے بھی شانہ بشانہ بیرونی و اندورنی دشمن کے خلاف ساتھ دیا اس وقت ملک کو اندرونی دشمنوں سے چیلنجز کا سامنا ہے بیرونی طاقتوں سے زیادہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہماری لا اینڈ فورسزمنٹ ایجنسیز نے قربانیاں پیش کی ہے وہ قابل رشک ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی شہدا اور غازیوں کی جنگی کارناموں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری نجات کا دن ہے اس دن ہماری بہادر اور جری افواج نے دشمن کے ہر سازش کو زیر کیا ہماری شہدا کی لازوال اور باوفا کارناموں کی وجہ سے آج ملک دشمن افوا ج خوف کے مار ے مقابلہ کرنے سے بے بس ہیں پاکستان اٹامک ملک ہے دنیا کی کوئی طاقت ہماری طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتے تقریب سے کمشنر بلتستان حمزہ سالک اور جنگ آزادی کے ہیروز نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جنگ آزادی کے غازیوں اور سانحہ گیاری کے شہداء کے لواحقین میں تحائف پیش کئے گئے سکردو شہر میں یوم دفاع کی تقریبات مختلف سرکاری و نجی اداروں میں منایا گیا جبکہ پاک فو ج کی جانب سے جنگی ساز و سامان کی نمائش کئی گئی اس نمائش میں صبح سے شام تک لوگوں نے دلچسپی کے ساتھ سٹال کا دورہ کیا گانچھے ،شگر اور کھرمنگ میں بھی یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا اہتما م ہوا چاروں اضلاع میں یوم دفاع پاکستان اس عزم اور جوش و جذبے کے ساتھ منا یا گیا مختلف ادبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی تقریبات منعقد ہوئی جس میں قومی شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی جبکہ مختلف سرکاری و تعلیمی اداروں میں یوم دفاع کے سلسلے میں ملی نغموں اور تقریر ی مقابلے ہوئے طلبا نے لہو گرما دینے والی تقاریر میں شدائے وطن کے قربانیوں کو سلام مودت پیش کیا بلتستان میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق لوگوں نے یوم دفاع اس عہد کے ساتھ منایا کہ کہ وطن کی خاطر بڑے سے بڑے قربانیوں سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہر آن ملک کی دفاع اور استحکام کے لئے کٹ مرنے کا تیار ہے پاکستا ن ہمار ا وطن ہے اس کی سربلندی اور وقار ہمارا عزم ہے اس آزاد وطن کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ جان قربان کرنے کو تیار ہے ۔پاکستان زندہ باد ،پاک افواج پائندہ باد۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button