خنجراب نیشنل پارک کے احاطے میں‌ٹریفک حادثہ، پروفیسر حسن صہیب جان بحق ہوگئے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ)خنجراب سے سوست آتے ہوئے دیہہ نامی مقام پر ٹریفک کاالمناک حادثہ، یو ایم ٹی لاہور کے بانی چیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن صہیب جان بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، شام پانچ بجے کے قریب خنجراب سے سوست کی طرف جانے والی کار (نمبر AY868) حادثے کا شکار ہو گئی۔ کار میں سوار ایک مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ تین مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل جاوید حسن معمولی زخمی ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود لیفٹنٹ ضعیم، اور شبیر بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سوست میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، اور پھر انہیں گلگت سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال معلومات میسر نہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments