علی آباد تھرفٹ اینڈ کریڈٹ سوسائٹی نے اپنی دسویں شاخ ششکٹ گوجال میں قائم کردی
ہنزہ ( اجلال حسین )کامیابی کے سفر پر گامزن دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کوپراٹیو کریڈیٹ سوسائٹی نے اپنی دسویں شاخ وادی گوجال کے گاوں ششکٹ میں قائم کردی۔
وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے مالی اداروں سے عوام فائدہ اٹھائیں۔ضلع ہنزہ سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم مالیاتی ادارے کی بنیاد رکھی۔ ان خیالات کا ظہار صدر اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ شریف خان نے ششکٹ میں دی علی آباد تھرفٹ اینڈ کوآپریٹیو کریڈیٹ سوسائٹی کے دسویں برانچ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی ہذا گزشتہ 56سالوں سے عوام کی خدمت کرتی آرہی ہے۔ ہم ان بزرگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے 56سال قبل ایسا پودا لگایا تھا جو آج ایک پھلدار تناور درخت بن چکا ہے، اور اس سے نہ صرف کارباری حضرات فائدہ اُٹھاتے ہیں، بلکہ بلکہ عوام ، طلباء و طالبات بھی ان کی خدمات سے استفادہ کر رہی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزدیگر علاقوں میں بھی سوسائٹی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے برانچز کھولیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک مالی ادارے قوائد ضوابط کے مطابق کام کو چلائے گے کبھی ناکام نہیں ہوتی اگر کوئی فرد واحد پسند اور ناپسند کے مطابق ادارے کو چلانے کی کوشش کریں گے تو وہ ادارے ڈوب جائیں گے جس کی مثال اس سے قبل کئی اداروں کا غیر فعال ہو نا ہیں اسی لئے ہم نہ صرف تھرفٹ اینڈ کریڈ یٹ سوسائٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکو یہ کہتے ہیں کہ بلکہ دیگر سوساٗیٹاں اور تنظیمات بھی مالی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مالیاتی اداروں کو آگے بڑھائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد صدر بورڈ آف ڈائریکٹرزدی علی آباد تھر فٹ اینٖڈ کریڈ سوسائٹی نے سوسائٹی ہذ ا کے اغراض ومقاصدر اور تھر فٹ اینڈ کریڈیٹ کی 56سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی ہذا سے ہزاروں شیر ہولڈز اور اکاونٹ ہولڈرز منسلک ہیں سوسائٹی قوانین کے مطابق نہایت ہی آسان شرائظ پر قرضے عوام ، بزنس کمیویٹی ، طلباء اور چھوٹے چھوٹے کاروباری کرنے والے خواتین کو قرضوں کی فراہمی کرتے ہے اور بروقت سٹاف اور قرض دار اپنی قرضے کو واپس کرکے دوبارہ سے قرضے کے لئے سوسائٹی ہذا میں درخواست دیتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ان ساروں کی مدد سے اج تھرفٹ اینڈ کریڈیٹ سوسائٹی سے پنا 10واں برانچ ششکٹ میں کھول دیا ہے ہمیں توقع ہے کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی سوسائٹی ہذاکے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنی کاروبار ، اولاد کی بہترین مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کرئینگے۔
افتتاحی تقریب سے صدر اسماعیلی لوکل کونسل گلمت نذیر احمد بلبل، سابق امیدوار ارن گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ6کامل جان، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گلگت راجہ شہباز خان ، مقامی معلم اور رہنما امام داد جمال اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس سے قبل صدر اسماعیلی کونسل شریف خان نے فیتہ کاٹ کر سوسائٹی ہذا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے کاروباری اور دیگر عوام نے گرم جوشی کے ساتھ سوسائٹی میں اپنے اکاونٹس کھول دئیے۔