شعر و ادب

صبرورضا کی نیک علامت حسینؑ ہیں

زاہد علی نزاری
(شوتخار، تورکھو چترال)

انساں کےلیےراہ ہدایت حسینؑ ہیں

اور مشرق انوار امامت حسینؑ ہیں

دین کےلیےقربان ہوا جنؑ کاخاندان

فخر خلافت، زیب امامت حسینؑ ہیں

کہتے ہیں مومنین: "و تعز من تشاء”

مشیت الہ میں عزت حسینؑ ہیں

تنزیل کےامین ہیں؛ تاویل کےحکیم

ہادی علیٰ صراط حقیقت حسینؑ ہیں

از راہ حقیقت برسم تا دل عرفان

شرع و طریق و حق و معرفت حسینؑ ہیں

نور نگاہ فاطمؑہ و جان مرتضؑی

اور سید شباب در جنت حسینؑ ہیں

دین رسول پاکؐ پر قربان ہوگِے

حی وحیات تاروزقیامت حسینؑ ہیں

کفرونفاق توڑنے شمشیرہے بکف

حقاً کلید باب معرفت حسینؑ ہیں

بیمار کربلاؑ بھی ہیں شبیرؑ کی تصویر

کریمؑ دلربا بھی تو حضرت حسینؑ ہیں

علم و حکم کے آسماں؛ کربل کے مجاہد

صبرورضا کی نیک علامت حسینؑ ہیں

ہیں ابر نیساں قلب نزاری کے لیے آپؑ

ابر کرم ہیں، بحر سخاوت حسینؑ ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button