گلگت:سول رجسٹریشن اور ضروری اعدادوشمار کے فروغ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
گلگت (پ ر) آج گلگت میں محکمہ برائے منصوبہ بندی و ترقی جی بی اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا بندوبست کیاگیا۔ سیمینار کا عنوان ‘گلگت بلتستان میں سول رجسٹریشن اور ضروری اعدادوشمار کا فروغ’ تھا۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی منسٹر برائےمنصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان جناب اقبال حسن تھے۔ ان کے علاوہ سیمنار میں بڑی تعداد سینیر افسران اور متعلقہ شعبوں کے عہدہ داران نے کی۔سیمینار کا تلاوت کلام پل سے ہوا جس کے بعد محکمہ برائے منصوبہ بندی و ترقی اور نمائندہ سی۔آر۔وی۔ایس جناب علی جبار بے تمام شرُکا کو خوشآمدید کہا۔ اس موقع پر محکمہ برائے منصوبہ بندی و ترقی اسلام آباد جناب ڈاکٹر محمد آصف جو کے ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ برائے نے سول رجسٹریشناور ضروری اعدادوشمار پر مختصرا روشنی ڈالی۔ اس کے بعدیونیسف کے نمائندے محترمہ مقدسہ مہریں نے پیدائش اور اموات کے رجسٹریشن پرتحقیقی رپورٹ پیش کی۔ سیمینار سے اس موقع پر قوی مشیر برائے سول رجسٹریشن اور ضروری اعدادوشمار ڈاکٹر مُرسلین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دیگر صبوں کی طرح گلگت بلتستان میں سول رجسٹریشن اور ضروری اعدادوشمار کو فروغ وقت کا تقاضہ ہے۔سہ مینار کے اختتام میں وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی اقبال حسن نے تعاون کی یقین دہانی اور گلگت بلتستان میں بہت جلد اس ظمن میں قانون سازی کرنے کا اعلان کیا۔ سیمینارکے اختتام پر شرکا نے سوال جواب بھی کیے۔