خبریں

دیامر استور ڈویژن کے 48ٹھیکداروں کے خلاف ایف آئی ار درج کی جاچکی ہیں، کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ

استور(سبخان سہیل) استور بونجی ہائی سکول گرونڈ میں کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ نے عوامی کھلی کچری کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر، کنزویٹر محمد غزنوی،اسسٹنٹ کمشنر زید احمد، ایکسن بی اینڈ ار سردر حسین، سمیت دیگر تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے شرکت کیا ۔ کھلی کچری میں بونجی کے عوام نے کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدلواحید شاہ کے سامنے اپنے مسائل کا انبار لگادیے۔

کمشنر سید عبدلوحید شاہ نے کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ڈویژن میں گاوں گاوں جاکر کھلی کچری کرکے عوام کے مسائل سن رہے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ دیامر استور ڈویژن میں آج پندرویں کھلی کچری ہے۔ جو ٹھیکدر سرکار سے کروڑں روپے کے ٹھیکے لیکر کام نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروئی جاری ہے۔ اب تک دیامر استور ڈویژن کے 48ٹھیکداروں کے خلاف ایف آئی ار درج کی جاچکی ہیں جن میں سے 10اکو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں کی جارہی ہے۔ جن ٹھیکیداروں نے محکمہ تعمیرات سے کروڑں روپے لیکر اب تک کام مکمل نہیں کیا ہے انکے خلاف کاروائی کیا جارہا ہے اور کسی صورت انھیں معاف نہیںکیا جائیگا، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیو ں نا ہو۔

استور دیامر میں جتنے بھی زیر التوا پروجیکٹس ہیں ان پروجیکٹس میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری مکمل کرایا جائے گا۔ ماضی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی سیکمیں اثر رسوخ اور سفارشی بنیادوں پر تقسیم کی گئی ہیں اب انشاللہ لوکل گورنمنٹ کی سیکیموں کو کچھ نہیں تو 80سے90فیصد میرٹ کی بنیاد پر عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے اجتماعی سکیمیں دی جائیں گی ۔

بونجی استور کا پرانا اور تاریخی گاوں ہے یہاں کے اکثر لوگ پڑھے لکھے ہیں یہاں کے تعلیمی مسائل اور صحت کے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ بونجی نیابت سے تحصیل بنایا جائے ۔ جو چیزیں ہماری اختیار میں ہیں وہ ہم خود حل کریں گے اور جو اوپر لیول کی چیزیں ہیں اس کے لیے ہم اپنی سفارشات ارسال کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ رحمن نالہ پاور پروجیکٹ کو جون تک رن کیا جائے گا جس کے بعد بجلی کی کمی پوری ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے جن جن مسائل کی نشاندھی کی ہے ان مسائل کے حل کے لیے تھوڑا سا وقت درکار ہے ان مسائل کو حل کرنے کے بعد ہم ایک بار پھر اسی جگہ میں جنوری کے مہینے میں ایک اور عوامی کھلی کچری رکھیں گے۔

کھلی کچری کے موقے پر ڈپٹی کمشنر استور ندیم ناصر نے کہا کہ استور کے تمام گاوں میں کمشنر کی ہدایت پر کھلی کچری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ استور کے بالائی علاقے منی مرگ، چیلم سمیت دیگر سنو بونڈ ایریاز میں کھلی کچریز پہلے ہی کرچکے ہیں باقی گاوں پرشنگ، چھوگام ، رٹو، گدائی میں بھی عوامی کھلی کچری کا اہتما م کیا جائے گا۔ عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کے لیے بھر پور اقدمات کئے جارہے ہیں۔

کھلی کچری کی تقریب سے ایکسین تعمیرات سردار حسین، ایکسین برقیات، حامد حسین، ایم ایس محمد نواب، ڈی ڈی لائیو اسٹاک، پروجیکٹ منیجر لوکل گورنمنٹ، سمیت دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس نے بھی خطاب کیا۔

اس موقعے پر سابق صوبائی وزیر محمد نصیر خان نے کمشنر دیامر استور سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بونجی آر سی سی پل کا ٹینڈر ہوا ایک عرصہ گزر چکا ہے ٹھیکیدار نے محکمہ ورکس سے کروڈوں روپے لینے کے بعد کام کچھ دن کیا اس کے بعد گزشتہ ایک سال سے بند ہے وہ ٹھیکدار اتنا بااثر ہے کیا ، ان سے محکمہ کام نہیں لے سکتا ہے۔ بونجی آر سی سی بریج نہ بننے کی وجہ سے کسی بھی وقت یہاں کی آبادی اور پاکستان آرمی کٹاو میں آسکتی ہے۔ اگر متعلقہ ٹھیکدار کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو عوامی سطح پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔ جس پر کمشنر سید عبدالوحید شاہ نے فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button