خبریں

ہنزہ امن کمیٹی کا اجلاس، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کا عزم

ہنزہ ( بیورورپورٹ ) ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغرکی زیر صدرات محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی ہنزہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح  محرم الحرام کے دوران امن قائم رکھنے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انشااللہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی امن امان کو برقرار رکھنے میں آپ اپنا کردار ادا کرئینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہنزہ میں امن قائم کرنے میں ہنزہ کے ہر ایک فرد کا حصہ ہے جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاح لاکھوں میں ہنزہ کا رخ کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہے کہ اسی مہمان نوازی اور امن امان کو برقرار رکھتے ہوئے عوام ہنزہ اپنی علاقے کا نام روشن کرینگے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہنزہ امن کمیٹی کو فعال بنا نے میں جو کردار ادا کیا ہے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اجلاس میں کہا کہ نہ صرف محرم الحرام بلکہ دیگر ہنزہ کے سماجی، تعلیمی، صحت کے میدان ہویا دیگر عوامی مسائل حل کرنے میں امن کمیٹی کو فعال رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button