خبریں

اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت اور امن کمیٹی کے وفود کی آغا راحت سے ملاقاتیں، محرم کے دوران یکجہتی کا پیغام

گلگت(چیف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ علامہ راحت حسین الحسینی و مرکزی امامیہ کونسل سے اسماعیلی ریجنل کونسل اور امن کمیٹی گلگت کے وفود کا الگ الگ ملاقات۔امام حسین پوری انسانیت کے لئے قابل احترام ہے ہمیں اپس میں ملکر اس مقدس مہینے کو منانا چاہیے اور اپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر امن دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا ۔اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد، جس میں فدا علی ایثار، نعیم، کیپٹن ہادی، اعظم خان اور دیگر افراد شامل تھے، نے مرکزی امامیہ کونسل کے دفتر میں علامہ راحت حسین الحسینی اور مرکزی امامیہ کونسل کے وفد سے ملاقات کی اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی ہر قسم کے مدد اور تعاون کے لئے بھرپور طریقے سے مرکزی امامیہ کونسل کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے کہا کہ امام حسین ایک ایسی شخصیت ہے جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے لئے محترم ہے ہمیں اپس میں ملکر غم خوشی کے ان ایام کو منانا چاہیے تاکہ دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو سکے۔

امن کمیٹی کے وفد جس میں راجہ نثار ولی ایڈوکیٹ اسلم مسعود الرحمن اور ارمان شاہ شامل تھے نے امن و امان کے حوالے سے جو کاوشیں علامہ راحت حسین الحسینی کے ہے ان کو سراہا جبکہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلیمین کے لئے امن کیمٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی اور گلگت بلتستان بھر میں تمام مسالک ملکر اس طرح سے ان ایام کو منائے تاکہ جو دشمن قوتیں سازشیں کررہے ہیں وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔اس موقع پر علامہ راحت حسین الحسینی نے وفود کا شکریہ ادا کیا اور ملکر کر محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے سمیت دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا اعادہ بھی کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button