حادثات

مادھو پور کھرمنگ میں‌آتشزدگی سے لکڑی کا کارخانہ اور دو دکانیں‌جل گئیں، لاکھوں‌کا نقصان

کھرمنگ(بیورورپورٹ) کھرمنگ کا علاقہ مادھوپور میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک گھر آری مشین کا کارخانہ دو دکانیں مکمل جل کر خاکستر ہوگئے لاکھوں مالیت کے اشیا بھی جل گئے ریسکیو 1122نہ ہونے کی وجہ سے بروقت آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا.

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح 4 بجے اچانک مادھوپور کے ایک بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے می آرا مشین سمیت لکڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے کارخانے کا مالک حسن عسکری پیشے کے اعتبار سے ترکھان ہے اس نے اپنے گزربسر کیلئے مشن لگایا ہوا تھا جو کہ آتشزدگی کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئے وہ نہایت ہی محنتی ہے اور اس کا واحد ذریعہ معاش یہی تھا جس سے اس نے زندگی کی جمع پونجی سے بنایا تھا اور ساتھ ہی نسیم جنرل سٹور اور اجمل حیسن کا گھر بھی مکمل تباہ اللّہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122نہ ہونے کہ وجہ سےغاسنگ تا ہلال آباد کے تمام مساجد میں اعلانات کرکے صرف عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی کھرمنگ کے ضلع ہیڈ کوارٹر کے ایریا میں ہوتے ہوئے اس دور جدید میں بھی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے خدانخواستہ اگر یہ آگ محلے میں لگ جاتی تو جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا لہذا انتظامیہ کھرمنگ اور حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کو جلد معاوضہ فراہم کیا جائے اور فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کو قیام کیا جائے وگرنہ اس قسم کے نقصانات کے بعد ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button