سوست گوجال میںاینٹی نارکوٹکس فورس کے بارڈر لیزان آفس کی سنگ بنیاد رکھ دی گئی
سوست ( فرمان کریم بیگ)سوست میں اے این ایف کے بارڈر لیزان آفس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مسرت نذیر ملک نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے سوست اور تا شقر غن میں اینٹی نار کوٹکس کے بار ڈر لیزان آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں پر دونوں ممالک معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر منشیات فروشی کے روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک چین دو عظیم ممالک ہیں جو ایک دوسرے کے باہمی اشتراک سے منشیات کی روک تھام کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این ایف پاکستان نے 2017 ء میں 412 نار کوٹکس ڈرگ اور قیمتی کیمیکل پکڑا گیا ہے جبکہ 2018 ء میں ابھی تک 178 ٹن منشیات کو سیز کیا گیا ہے ۔ چین کے ساتھ کاؤنٹر نارکوٹکس اور نئے منشیات کی روک تھا م کے لئے آپس میں تعاون کیا جارہا ہے ۔ جو کہ عالمی سطح پر منشیات کے خلاف اقدامات میں اہم پیش رفت ہے ۔
میجر جنرل مسرت نذیر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوست اور تاشقر غن میں قائم کئے جانے والے بارڈر لیزان آفس میں جدید آلات سے مزین کر نے کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی تعاون کرے گا جس سے پاک چین بارڈر پر منشیات کے روک تھا م میں مدد ملے گی لیزان آفس دونوں ممالک میں معلومات کے تبادلے اور باہمی اشتراک سے منشیات کے خلاف اقدامات میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان منشیات کے خلاف اقدامات اٹھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا تاکہ دنیا کو منشیات سے پاک کرنے میں مدد مل سکے گی ۔اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نیشنل نار کوٹکس کنٹرول کمیشن چین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل وی جیانگ نے کہا کہ بارڈر لیزان آفس سوست اور تا شقر غن دونوں ممالک میں منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی بارڈر لیزان آفسز کوٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے تاکہ تاشقر غن لیزان آفس سوست لیزان آفس کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر معلومات کے تبادلے اور موثر کمیونیکیشن میں مدد گار ثابت ہو سکیں گے او ر انسداد منشیات کے لئے پاکستان و چین مشترکہ طور پر دور رس و ٹھوس اقدامات اٹھا سکیں گے تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات کے نمائندے سیزر گو دیس نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین بار ڈر پر بار ڈر لیزان آفس کا قیام خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک کے در میان منشیات کے لئے ٹھوس اقدامات کی کاوش قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ یو این او ڈی بارڈر لیزان آفسز کے لئے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گا ۔ بعد ازاں سوست میں بار ڈ ر لیزان آفس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس میں اے این ایف کے ڈی جی مسرت نذیر ملک اور پروسی ملک چین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری آف نیشنل نارکوٹکس کمیشن وی جیانگ سمیت دونوں ممالک کے اعلی حکام شریک تھے