خبریں

ہنزہ:‌ کریم آباد ٹاون منیجمنٹ‌سوسائٹی کی نئی کابینہ منتخب

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کے کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ، ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کے نئے کابینہ کے انتخابات میں ایڈوکیٹ رحمت کریم صدر ، اکرام نجمی نائب صدر، شیر بابو جنرل سیکرٹری ، جہانگیر شاہ فنانس سیکرٹری اور قیمت جان انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے ۔سابقہ کابینہ کے آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد کے کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ،اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری میر باز خان اور سابق فنانس سیکرٹری عارف کریم نے ادارے کی کاکردگی اور مالی صورتحال سے نئی کابینہ اور ممبران کو آگاہ کیا۔

ایڈوکیٹ رحمت کریم نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کریم آباد نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پوری دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے کریم آبادکے ترقی اور بہترین منصوبہ بندی کے لیے حکومت کی معاونت کریں گے ۔سیاحت کے باعث کریم آباد کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے ۔ وطن عزیز سمیت پوری دنیاسے ہنزہ خاص کر کریم آباد سیاح آتے ہیں ،جس کی وجہ سے کریم آباد ہنزہ کے اپنے طرز کے مسائل کا سامنا ہے جن میں تیزی سے پھیلتی ہوئی زمینی آلودگی ،سیوریج کے مسائل اور دیگر اہم مسائل شامل ہیں۔ کریم آباد ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی گزشتہ کئی سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج لائین کی تنصیب اور مرمت کا کام کر رہا ہے اب حکو مت کو بھی اس اہم اور بنیادی کام میں حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تمام ممبران نے اس ادارے کی افادیت اور اہمیت کے مد نظر اپنامثبت کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button