خبریں

ہنزہ چیمبر آف کامرس اور ہنزہ پریس کلب کے ممبران کا تعارفی سیشن منعقد

ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری اور ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور عہداداروں کا ایک تعارفی سیشن کا انعقاد ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے آفس علی آباد میں ہوا ۔ اس سیشن میں ہنزہ پریس کے عہدادارن اور ممبران نے شرکت کی ، ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ اسٹری کے صدر دولت کریم نے کہاکہ ہنزہ چیمبر آف کامرس کے تمام ممبران کاتعلق ہنزہ سے ہے جلد ممبرسازی کی جائے گی ۔تمام ممبران باری باری ہنزہ چیمبر آف کامرس کے آئین کے تحت ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران بن جائیں گے۔ہنزہ چیمبر آف کامرس چھوٹے بڑے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اوران کے مسائل کی ہر ممکن حل کے لیے کوشش کریگا۔انہوں نے کہاکہ ہنزہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پورے ہنزہ کی نمائندہ ادارہ ہے اور اس ادارے میں دیگر اضلاع اور علاقوں کے کاروباری حضرات کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ہنزہ چیمبر آف کامرس نے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے رجسٹریشن کے تمام مراحل پورے کئے ہیں اور آج ہنزہ بھر کے تمام معتبر اور بڑے چھوٹے کاروباری حضرات اس ادارے کے ممبر ہیں ۔انہوں نے مذید کہاکہ ہم ہنزہ اور گلگت بلتستان کے زرعی اجناس کو چین اور دیگر ممالک کو برآمد کرنے میں اور عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ہنزہ پریس کلب کے صدر اجلال حسین نے کہاکہ ہنزہ پریس کلب کے ممبران ہنزہ بھر کے وسیع وعریض علاقے سے اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنی صحافتی فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اور ہنزہ پریس کلب عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کی بہتر کاکردگی کو عوام کے سامنے لانے میں مصروف عمل ہے۔ہنزہ پریس کلب ہنزہ چیمبر آف کامرس کے ہر ایک مثبت قدم کی تشہیر میں معاونت کرے گا اور مثبت تنقید کے ذریع ادارے کی رہنمائی بھی کرگا ۔

اس موقع پر ہنزہ چیمبر آف کامرس کے سینئر ممبر اور معروف کاروباری ،سیاسی، سماجی شخصیت فدا کریم نے ہنزہ پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button