خبریں

ملک دشمن عناصر گلگت سکردو روڑ کی تعمیر بارے خدشات پیدا کر رہے ہیں، ایف ڈبلیو او کا وضاحتی بیان

سکردو(پ ر) ایف ڈبلیو او کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 21جون 2018 کوروزنامہ کے ٹو میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے گلگت۔سکردو شاہراہ کے بارے میں بیان شائع ہوا۔جس کے مطابق ایف ڈبلیو او اس شاہراہ کی تعمیر کررہی ہے جبکہ کام طے شدہ معیار کے مطابق نہیں ہو رہا۔ایف ڈبلیو او کی جانب سے چند حقائق کی وضاحت کی جاتی ہے:۔ایف ڈبلیو او نے گلگت۔سکردو شاہراہ کی تعمیر کی اور سکردو کے لوگوں کو میدانی علاقوں سے ملایا۔شاہراہ کے ہر موڑ کو دشوار گذار پہاڑوں کو تراش کر تعمیر کیا گیا اور یہ ایف ڈبلیو او کے شہداء کے خون سے لبریز ہے۔ حیرت انگیز حقیقت یہ ہے کہ 1982 میں اس منصوبے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سے اب تک ایف ڈبلیو او اس شاہراہ پر ٹریفک کو رواں رکھے ہوئے ہے۔اس وقت سے لیکر آج تک اس شاہراہ پر کسی بھی محکمے کی طرف سے ایک پْل تک تعمیر نہیں کیا گیا۔جبکہ 2017 میں دوبارہ اس کی تعمیر نو اور بحالی کا کٹھن مرحلہ ایف ڈبلیو او نے ہی سرانجام دیا۔اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈہ کے باوجود 491 انجینئرز گروپ نے چار پْلوں کی تعمیر مکمل کر لی ہے جبکہ سیپر شہید پل کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے جسے جولائی کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔گذشتہ چند برسوں میں ایف ڈبلیواو نے ملکی ترقی کے منصوبوں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جن میں خاص طور پر بلوچستان، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے شورش زدہ علاقے شامل ہیں۔ ایف ڈبلیو او عالمی معیار کا ادارہ ہونے کے ناطے کام کی تکمیل میں معیار کا خاص خیال رکھتا ہے۔جگلوٹ۔سکردو روڈ کے منصوبے کی تعمیر پر ایف ڈبلیو او نے نہ صرف 3 اہم انجینئر یونٹس تعینات کی ہیں بلکہ Finite CPM کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی گئی ہیں جو انجینئر بٹالینز اورسپر کنسلٹنٹ این ایچ اے کے ہنر مند، تعلیم یافتہ اور تجربہ کار تکنیکی سٹاف کے علاوہ ہیں۔اہم کام ایف ڈبلیو او کی یونٹس نے سرانجام دیئے ہیں جبکہ معمولی ساخت کے امورکنسلٹنٹ سٹاف کی نگرانی میں مقامی سول لیبر کے ذریعے سر انجام دیئے گئے ہیں۔ایف ڈبلیو او نے تعمیر ی میٹیریل کی جانچ کیلئے شاہراہ کے ساتھ2لیبارٹریز تعمیر کی ہیں اوران کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مقامی تعلیم یافتہ میٹیریل انجینئرز، ماہر ارضیات،ماہر مسماریات کی خدمات حاصل کیں ہیں۔ البتہ ایف ڈبلیو او کی انتھک اور سنجیدہ کاوشوں کے باوجود کچھ ملک دشمن عناصر نہ صرف لوگوں کے ذہنوں میں خدشات پیدا کررہے ہیں بلکہ ایف ڈبلیو او کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ ہی رونا دھونا عالم برج کی تعمیرمکمل ہونے پر دہرایا گیا۔ایف ڈبلیو او اس ہیرے کوجسے مدتوں انجینئرنگ کے شعبے میں عجوبے کی حیثیت حاصل رہی کو تراشنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button