عوامی مسائل

نئی شگر تا سکردوسڑک سروے سے ہٹ‌کر بنائی جارہی ہے، کوتھنگ بالا کے مکین سراپا احتجاج

شگر(عابدشگری) شگر تا سکردو نئی روڈ کو سروے سے ہٹ کر ٹھیکیدار کی جانب سے من پسند جگوں سے گزارنے کے خلاف کوتھنگ بالا کے عوام سے سخت احتجاج کرتے ہوئے بند کردیا۔ تاہم ٹھیکیدار کو اس کی سروے کی مطابق کام کرنے کی یقین دہانی پر کام کرنے کی اجازت دی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نئی سڑک کی تعمیر کیلئے 7دفعہ سے زائد سروے ہوچکا ہے۔اور روڈ کو گاؤں کی آبادی کے اوپر سے بنانے کیلئے نشاندہی کی جاچکی ہے۔ تاہم روڈ کنٹریکٹر اور انجینئر نے سروے کی نشان کو پس پشت ڈال کر من پسند جگوں سے کھدائی شروع کردیا ہے۔ جس سے نہ صرف آبادی متاثر ہورہے ہیں بلکہ اس سے روڈ کی اصل لمبائی میں بھی اضافہ ہونے کیساتھ سیدھائی بھی متاثر ہوررہے ہیں جبکہ آثار قدیمہ کے حامل بدھا کا مجسمہ بھی روڈ کی زد میں آرہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی سروے کے مطابق روڈ کو آبادی کے عین اوپر سے گزارنا تھا۔جس سے آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ لیکن موجودہ صورت حال سے نہ صرف لوگوں کو نقصانات کا سامنا ہورہے ہیں۔بلکہ گاؤں کیلئے پانی فراہم کرنے والے پائپ لائن بھی متاثر ہوررہے ہیں۔جبکہ پلاٹیشن کو پانی لیجانے والے کوہل بھی اس کی زد میں آکر تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ کنٹریکٹر اور سائیٹ انجینئر کی حالیہ روئے اور عزائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ کنٹریکٹر کو پیسے بچانے کیلئے لوگوں کی املاک اور گھروں کو نقصانات پہنچاسکتا ہے۔ انہوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روڈ کی تعمیرکو اصل جگہ سے گزارنے اور لوگوں کی نقصانات کا کم سے کم رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔جبکہ مقامی آبادی کی جانب سے بنائی سڑک کو اس کی اصل حالت میں رکھاجائے۔بصورت دیگر عوام روڈ سخت احتجاج کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر روک دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button