خبریں

استور کے علاقے میر ملک میں‌ زکواۃ کمیٹی رقم خرد بُرد کر رہی ہے، چیرمین ملوث ہے، پریس کانفرنس

گلگت( سٹاف رپورٹر) عمائدین میر ملک استور محمد اقبال ، شیخ نذیر، محمد ولی ، جانان ملک ، جاوید ملک ، سعید عالم ، محمد صدیق اور دیگر نے گلگت پریس کلب میں محکمہ عشرہ وزکواتہ اور ایل جی آر ڈی میں کرپشن کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر ملک میں زکواتہ کی رقم منصفانہ طریقے سے نہیں ہو ا ہے جس میں ضلعی زاکوتہ چیئرمین اور علاقائی چیئرمین ملوث ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میر ملک میں زکواتہ کو سیاسی طور پر تقسیم کیا گیا ہے ۔ضلعی چیئرمین عشرہ وزکواتہ شمس الدین زاکوتہ ایکٹ کی دھجیاں اُڑ رہا ہے ۔ اپنے من پسند افراد کو لوکل چیئرمین شپ تعینات کر کے اُن سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ زاکوتہ جو کہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال اسلام اور آئین پاکستان کے کھلم کھلا خلاف ورزی ، اہل ایمان کے جذبات کو اُبھارنے اور آپس میں اتفاق کو پارہ پارہ کر کے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کا حصول ناقبال برداشت ہے ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر ذمہ داروں سے اپیل ہے کہ ان میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے اور عوامی حقوق پر ڈاکہ زنی کو روکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میر ملک گلگت بلتستان کے ایک دور افتادہ گاوں ہے یہاں کے لوگ پرامن اور آپس میں بھائی بھائی ہیں چیئرمین میر ملک کے عوام کو زکواتہ کی غیر منصفانہ تقسیم میں عوام کو آپس میں لڑا رہے ہیں۔ مقامی چیئرمین امان اللہ منی مرگ ولد ثنااللہ کو ووٹ کا آیندہ کے لئے وعدہ لے کر چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ فرد کے خلاف عوام علاقہ نے ایڈمنسٹر زکواتہ ، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کی موجودگی میں مسترد کیا ہے ۔ لیکن ضلعی زکواتہ چیئرمین ایسے فرد کو اپنی اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے علاقے کی غریب عوام میں نقص امن پید ا کرنے کی گنوانی سازش ہے علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان ہوا کو مذکورہ چیئرمین ذمہ دار ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع استور حلقہ 1 میں بلدیاتی سکیموں کو بھی چند افراد کی جیب خرچی کے لئے تقسیم کیا جارہا ہے جن میں بعض افراد کو بلدیاتی سکمیں انفرادی طور پر دی گئی ہے اُن لوگوں نے بغیر کام کئے عوامی فنڈز کو ذاتیحق سمجھتے ہو ئے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ بااثر افراد کے اس گنوانی حرکت پر ذمہ داروں نے بھی آنکھوں میں پٹی بھاندا ہوا ہے ۔ عمائدین نے چیف سیکرٹری ، فورس کمانڈر ، کمشنر استور و دیامر سے اپیل کیا ہے کہ حلقہ 1استور میں گزشتہ 3سالوں میں دی گئی تمام بلدیاتی سکمیوں کی جانچ پڑتال کی جائے ۔ بصورت دیگر احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کوئی حل نہیں ہے۔پر کانفرنس کے بعد عمائدین ملک ملک نے گلگت پر یس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button