شگر کے بالائی علاقے ٹیلی مواصلات کی سہولیات سے محروم
شگر(عابدشگری)شگر کے بالائی علاقے دور جدید میں بھی ٹیلی مواصلات کی سہولیات سے محروم۔لوگوں کو پیغام دینے کیلئے کئی کئی کلومیٹرپیدل چل کر دینے پر مجبورہیں۔ایس سی او کی جانب سے گذشتہ سال سروے کرکے اس سال ایس کام کی سروس فراہم کرنے کی ا علان محض ہوائی ثابت ہوا۔ابھی تک سروس فرام کرنے کیلئے کوئی پیش رفت نہ ہوسکا۔شگر کا بالائی علاقوں اور شگر کے چار اہم یونین کونسل باشہ ،تسر،برالدو اور گلاب پور اس دور جدید میں بھی ٹیلی مواصلات کی سہولیات سے محروم ہے۔ان علاقوں کے عوام موبائل سروس کی سہولیات سے مستفید نہ ہوسکا۔ جس کی وجہ سے اس دور جدید میں بھی پیغامات کی ترسیل کیلئے پیدل سفر کرکے پہنچانے پر مجبور ہے۔لوگوں کے مطابق گذشتہ سال ایس سی او کے حکام نے باشہ اور برالدو میں موبائل سروس کی فراہمی کیلئے سروے مکمل کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اس سال کی شروع میں ہی ان علاقوں میں موبائل کی سروس فراہم کیا جائے گا۔ تاہم ان کی یہ اعلان محض ہوائی ثابت ہوا۔ ان کی اعلان پر کسی قسم کی پیش رفت نظر نہیں آتا۔لوگوں نے ایس سی او اور دیگر سیلولر سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں جلد موبائل سروس فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔