عوامی مسائل

فوڈ انسپکٹرز اور دیگر ادارے سکردو اور گلگت شہر تک محدود، شگر سمیت دیگر اضلاع میں غیر معیاری اشیائے خوردنی کی بھرمار

شگر(عابدشگری) فوڈ انسپکٹر اور دیگر ادارے سکردو اور گلگت تک محدود ہوکر رہ گئے شگر سمیت دیگر چھوٹے اضلاع میں گلے سڑے پھل اور سبزیاں اور غیر معیاری اشیاء کھلے عام فروخت ہونے لگے۔ انہیں روکنے اور ان شیاء کی چیکینگ کا کائی نظام موجود نہ ہونے سے غیر معیاری اشیاء بھیجنے والوں کی چاندی۔گلے سڑے اشیاء کو تلف کرنے کی بجائے سستی اشیاء کے نام پر لوگوں کو بیچ کر بیماریاں پھیلانے کا مرتکب ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکردو اور دیگر شہروں سے غیر معیاری،زائد المیعاد اشیاء کیساتھ گلے سڑے اور خراب سبزیاں گاڑیوں میں شگر کے مضافات میں کھلے عام فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔جبکہ مشہور برانڈ کے کمپنیوں کی اشیاء کیساتھ دونمبری اشیاء میں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کیے جارہے ہیں۔ ان اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لوگوں میں نت نئے اور طرح طرح کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔

لوگوں نے اشیاء خورد نوش کی جانچ پڑتال اور حفظان صحت کے مطابق چیکینگ کیلئے شگر میں فوری طور فوڈ انسپکشن کا محکمہ قائم کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button