خبریں

انسانی خدمات میں‌پیش پیش رہنے والے نوجوان رضاکار احمد یوسف اخونزادہ کو تعریفی سند سے نوازا گیا

سکردو (سٹاف رپورٹر) رضاکارانہ طور پر انسانوں کی خدمت انسانیت کی دلیل ہے بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت سے ہی معاشرے میں تبدیلی آسکتی ہے۔اور معاشرے کی تبدیلی میں بہت سارے ایسے نوجونوں کی کردار کار فرماء ہے جو بغیر کسی لالچ کے معاشرے میں انسانیت کی فلاح اور ترقیی میں اپنے حصے کا شمع روشن کر رہے ہیں انہی نوجوانوں میں مختلف حادثات کے دوراں اپنی جان خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت اور انہیں سہولیات پہنچانے والے نڈر اور بہادر نوجوان احمد حسین یوسف اخونذادہ بھی شامل ہے جو ہمہ وقت  انسانیت کی خدمت میں پیش پیش یے  ان خیالات کا اظہار دپٹی کمشنر عباس علی نے احمد حسین یوسف اخونزادہ کیلے انسانیت کی خدمت پر بہتریں کارکردگی دکھانے پر سیرٹیفیکٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا اصل کام انسانیت کی خدمت ہے وہ بھی مختلف حادثات کے دوران بلا معاوضہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچاتے ہین انہوں نے کہا کہ یوسف اخونزادہ  تقریباً دس سالوں سے مختلف واقعات کے دوران اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے خصوصاً 2054میں کھرمنگ کمنگو کے قریب الزہرا کالج کی بس کو جب حادثہ پیش آئی اور بہت سارے طالبات دریائے سندھ میں ڈھوب گیئں تو انہیں تلاش کرنے میں انہوں نے دریائے سندھ کی قاتل موجوں سے مقابلہ کرتے ہوئے انکی لاشیں پانی کی تہ میں غوطہ لگا کر تلاش کی۔اس کت ساتھ 2016 میں تھورگو پڑی پر جب کار حادثہ ہوا اور قیمیتی جانیں دریاءبرد ہوگیئں تو اس وقت بھی خدمات سرانجام دیں اس کے علاوہ مختلف واقعات کے دوران انہوں نے مکمل طور پر دن رات کام کیا  جس کے عوض ضلعی انتظامیہ نے ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر انہیں بہتریں غوطہ خور اور بیسٹ رضا کار سیر ٹیفیکٹ سے نوازا ہے اس موقع پر  احمد حسین یوسف اخونزادہ نے کہا کہ اس دنیاء میں اصل کام انسانیت کی خدمت ہے اور اس سے دل کو سکوں ملتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہےباس وقت تک بلا تفریق و رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے انہوں نے بیسٹ رضاکار سیرٹیفیکٹ دینےبہر ضلعی انتظامیہ اور فائر اسٹیشن آفیسر ناصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button