بروغل (نمائندہ) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل معین الدین اور ڈی سی چترال خورشید عالم نے گزشتہ دنوں بروغل میں جاری AKAH کے مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا۔ جس میں پولو گراؤنڈ، سٹیڈیم، کمیونٹی ریسورس سینٹر اور پانچ عدد گیسٹ ہاؤس شامل ہیں۔AKAH کی جانب سے عمادالدین اور جبران نے مہمانوں کو جاری اور پایہ تکمیل تک پہنچنے والے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر انتہائی پسماندہ علاقے کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تعمیری کاموں کا جال بچھانے پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹ کرنل معین الدین اور ڈی سی چترال خورشید عالم نے خوشی کا اظہار کیا اور AKAH کے نمائندوں کو داد و تحسین سے نوازا۔ دونوں معزز مہمانوں نے ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ یاد رہے کہ AKAHمذکورہ پروجیکٹس کے علاوہ بروغل کے پسماندہ علاقے کے تقریبا تمام دیہات کے لئے جن میں لشکر گاز،چل مر آباد، اوقاون، اشکار واز، میدان، چکار، گریل ، کچ، جنگل کوئے، اینکی پوں، کند خون، پیچ اوچ اور یارحون لشٹ میں واٹر سپلائی سکیم پر بھی کام کررہا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ علاقے کے عوام AKAH کے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی جو کہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو سنوارنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوگی۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
تبدیلی سرکار نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کو 19 ارب سے کم کرکے 13 ارب کیا، قراقرم یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے صوبائی حکومت گرانٹ دے گی: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
ستمبر 4, 2019
محکمہ اطلاعات کے آفس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا
دسمبر 25, 2017
یہ بھی پڑھیں
Close
-
چترال: مسافر جیپ حادثہ، دو جان بحق، سات زحمیفروری 21, 2019