سیاست

وزیر اعلی حفیظ الرحمن کو مناور جیل کے اندھیرے نظر آنے لگے ہیں، ساجدہ صداقت رہنما تحریک انصاف

استور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سینئر رہنما ساجدہ صداقت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے تین سال سے لوٹ مار اور اقرباء پروری کا بازار گرم کر رکھا ہے. حفیظ الرحمن اپنے نااہل قائد کی طرح مجھے کیوں نکالا کے بعد پیش خدمت ہے مجھے اسلام آباد بلا کر ملاقات کیوں نہیں کی. حفیظ الرحمن جو کل تک گندم سبسڈی خاتمے پر احتجاج کرنے والوں کو غدار اور بھارت کے ایجنٹ قرار دیتا تھا آج کہتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سبسڈی ختم کر رہی ہے. حفیظ الرحمن کو اگر گلگت بلتستان سے محبت تھی تو اس وقت یہ سب یاد کیوں نہیں آیا جب وفاق میں ان کی حکومت تھی. تحریک انصاف کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون کے آنے کے بعد حفیظ الرحمن کو اب مناور جیل کے اندھیرے صاف نظر آرہے ہیں. انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح نواز شریف اور اہل خانہ کو اڈیالہ کی سیر کرائی اسی طرح جعلی ڈگری والے حفیظ الرحمن کو بھی کرپشن اور اقرباء پروری پر جیل ڈالا جائے گا. انہوں نے کہا کہ جس طرح پورے ملک میں تبدیلی نے بڑے بڑے برج الٹ دئے اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں اور کچھ چور، قبضہ مافیا اور لٹیروں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی. ساجدہ صداقت نے اپنے اپر تنقید کرنے والے کچھ نام نہاد اور سولو فلائیٹ سے پیپلز پارٹی کو قبضہ کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ رشوت اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے والے پہلے اپنے غریباں میں جھانک کر دیکھیں. میں نے 20 سال ان حالات میں جب پیلزپارٹی کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا اس وقت پیپلزپارٹی کی فعالیت کے لیئے اپنا سب کچھ صرف کیا اور پیلزپارٹی کو استور سمیت گلگت بلتستان میں زندہ رکھا اور آج کچھ قبضہ مافیا نے پیپلز پارٹی کو جمہوری جماعت کے بجائے قبضہ پارٹی بنایا اور بھٹو کے مشن سے ہٹ کر کام شروع کئے، ساجدہ صداقت نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھٹو شہید کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ان سے متاثر ہوئے اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح ان کی پالیسیاں اور حکمت عملی جا رہی ہے اس سے پاکستان سمیت باالخصوص گلگت بلتستان کو دنیا میں ایک بار پھر ستر کی دہائی کا پاکستان نظر آئے گا. ساجدہ صداقت نے کہا کہ بہت جلد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور سیکرٹری جنرل فتح اللہ کی سربراہی میں تحریک انصاف کو ایک منظم اور ایسی جمہوری جماعت بنائیں گے کہ چور اور کرپٹ سیاسی پنڈتوں کی نیندیں حرام ہو جائیں گی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button