گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن بنانے کے لیے تجاویز دینگے، سعدیہ دانش

گلگت( پ ر) گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی کی خواتین اراکین کا ایک وفد صوبائی مشیر اطلاعات، سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش کی قیادت میں لاہو ر اور پشاور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا دورہ کر رہا ہے۔ اس وفد میں سعدیہ دانش، گل میرا،شیریں فاطمہ اور یاسمین مدد شامل ہیں۔ دورے کا اہتمام پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور UNICEFکی جانب سے کیا گیا ہے۔ اپنے دورے میں خواتین ممبران اسمبلی بچوں کی فلاح بہبود کے مختلف منصوبوں کا دورہ کرینگی اور آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان میں چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے قیام کے لیے اپنی تجاویز دینگی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں بچوں کے تحفظ کے لیئے مشیر امور نوجوانان ، اطلاعات ، سیاحت و ثقافت سعدیہ دانش نے بل پیش کیا تھا جو کہ منظور ہوچکا ہے اورقانون کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس قانون کا مقصد صوبے بھر میں بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم کلیوں کو معاشرے میں موجود مجرمانہ عناصر سے بچانا اور اور انکے محفوظ مستقبل کو ممکن بنانا ہے۔ سعدیہ دانش نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ انکی کوشش ہے کہ صوبے میں تمام سکولوں میں اور بچوں کے اداروں میں مستقبل کے معماروں اور نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے حوالے سے والدین اور اساتذہ کے لیئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد والدین اور اساتذہ میں چائلڈ ہیلتھ اور بچوں کی تعلیم سے متعلق شعور کو مزید اجاگر کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا بھی ہے کہ بچوں کو جنسی طور پر ہراساں ہونے سے کس طرح بچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام معاشرے کی زمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہ رہیں اور نہ ہی انکے حقوق کو پامال ہونے دیں۔ گلگت بلتستان کی خواتین ا راکین اسمبلی نے دورے کے پہلے دن اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کا بھی دورہ کیا اور چیئر مین زمرد خان سے ملاقات کی۔ دورے کے موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نے سوئٹ ہوم میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button