عالمی یومِ اساتذہ پر جامعہ قراقرم شعبہ ابلاغیات میں تقریب منعقد
گلگت ( جونئر شگری سے ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم اساتذہ سلام ٹیچر ڈے کے نام پر ہرسال 5اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منا نے کا مقصدپاکستان میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور حکومتی سطح پر عام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے کہ استاد کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی یافتہ نہیں بن سکتااور نہ ہی کوئی ملک اس کے بغیر ترقی کر سکتا ہے۔استاد کی قدرومنزلت کے حوالے سے دین اسلا م کے ساتھ ساتھ غیر مذاہب بھی انکار نہیں کرتے بلکہ نبی اکرم کا ارشاد ہے کہ’’ بے شک مجھے معلم بناکر بھیجا ہے ‘‘یعنی کہ استاد کو نبی اکرم سے نسبت حاصل ہے۔پیشہ معلمی پیغمبر انہ پیشہ ہے۔دنیا میں جتنے بھی معاشی و معاشرتی انقلاب آئے۔ان سب کے پیچھے استاد کی سوچ کا رفرما تھی۔یہی وجہ ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی استاد کو ترقی کا زینہ تصور کرتے ہوئے اسے اعلیٰ مقام دیتے ہیں اور استاد کو بعض ممالک میں ججز ، سیاستدانوں ، افواج کے برابر بلکہ بہتر درجہ دیتے ہیں۔یہاں تک کہ استاد کے سایہ پر چلنابھی استاد کی بے حرمتی تصور کرتے ہیں۔دنیا میں اسلامی معاشرے کی بنیاد نبی اکرمنے بطور معلم رکھی۔چین ، جاپان ، ملائیشیا ء سب کی ترقی کے پیچھے بھی استاد ہے۔غرض کہ استاد کی اہمیت سے انکار سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔استاد تعلیمی نظام کی اساس ہے اوراس کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی سی ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اساتذہ کو وہ مقام حاصل نہیں جو اقوام عالم میں دیا جارہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم تعلیمی میدان میں دنیا سے کہیں پیچھے ہیں۔آج عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر جامعہ قراقرم میں شعبہ ابلاغیات اسٹوڈنٹس کی جانب سے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں شعبہ ابلاغیات کے طلبہ و طالبات،اوراساتذہِ کرام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنےئر فیکلٹی ممبر اسسٹنٹ پروفیسر شمس پارس قریشی ،، شعبہ ابلاغیات کی ہیڈاسسٹنٹ پروفیسر عنایت علی اور ، شعبہ ابلاغیات کی ہیڈاسسٹنٹ پروفیسر راشد حسین نے کہا کہ۔یہ ہمارے لیے ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ تمام طلبہ و طالبات اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے متحد ہوئے’’ اور ڈاکٹر ثنا نے طلبہ و طالبات سے مْخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں ایک بڑا کردار ادا کرتے ہیں. میں تمام طلبہ و طلبات سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمیشہ اساتذہ کی عزت کریں.’’ تقریب کے اختتام پر طالبِ علم شعبہ ابلاغیات رینگچن محمد امر خان جونےئر شگری نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔