خبریں

ہنزہ بھر میں‌گاڑیوں‌کے کرایے دس فیصد بڑھ گئے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کرایہ نامہ جاری کردیا

ہنزہ ( اجلال حسین) ضلع ہنزہ کرایوں میں 10فیصد اضافہ، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔

محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ہنزہ کے حکام نے اندورن ضلع ، گلگت اور پنڈی تک چلنے والی مسافر گاڑیوں کے لئے کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔

ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر علی آباد سے پنڈی تک بغیر اے سی بس کا کرایہ1945جبکہ اے سی بس کا کرا2334مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ہیڈ کواٹر علی آباد سے گلگت کا کرایہ 265، دنیور 235 اور علی آباد تا سوست بھی265روپے مقرر کر دیا گیا ہے

اسی طرح ہنزہ علی آباد سے گلگت اور سوست کے درمیان اور دیگر اندورن ضلع بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے علی آباد تا کریم آباد ، 30،التت30، حیدر آباد30مرتضیٰ آباد،30،ناصرآباد50،حسن آباد 10حسین آباد110،مایون85خانہ آباد75گنش 15ششکٹ 95گلمت 100کرایہ مقرر کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین نے کہا کہ بہت جلد زمینداری کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ جس میں ہل چلانے والا ٹریکٹرز، تھریشر مشین ،ریت باجری اور پتھر ڈھونے والے ٹریکٹرز کے لئے بھی نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button