خبریں

برٹش کونسل پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر کا دورہ شگر، ووکیشنل سینٹر میں‌ زیر تربیت خواتین سے ملاقات

شگر(نامہ نگار)برٹش کونسل کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر مسزRosemary Hilhorst OB کا الشہباز ویمن وکیشنل سنٹر شگر کا دورہ۔ زیر تربیت خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ادارے کی بہتر پرفارمنس کی تعریف۔

برٹش کونسل کا پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹرمیڈمRosemary Hilhorst OBEنے اتوار کے روز شگر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم الشہباز ویمن آرگنائزیشن کی آفس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے وکیشنل سنٹر میں وزیر اعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈریس ڈیزائنگ میں زیر تربیت خواتین سے بھی ملاقات کی۔اور ان سے ان کی مسائل دریافت کئے۔جبکہ خواتین سے سوال وجواب بھی کئے۔

اس موقع الشہباز ویمن آرگنائزیشن شگر کی صدر سکینہ بی اور منیجر حسن شگری نے انہیں وکیشنل سنٹر اور تنظیم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر تنظیم اور سنٹر کی کارکردگی سے کافی متاثر ہوئے۔انہوں نے تنظیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قراردی۔اور کہا کہ یہ قابل اطمینان بات ہے کہ ملک کے کونے میں واقع اس پسماندہ علاقے میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button